مشہور شیف کہتے ہیں کہ مصالحوں میں ذرا سی تبدیلی بنائے کھانے کو ذائقہ دار، جانیئے شیف کے بتائے 6 اہم راز

image

کھانا بنانا تو آج کل ہر کسی کو آتا ہے، مگر ماہرِ شیف کے انداز سے کھانا بنانا ایک بڑا آرٹ ہے، جس کو ہر کوئی نہیں جان سکتا، کھانا تو بن جاتا ہے لیکن ذائقہ جب ہی آتا ہے جبکہ کھانوں کو مختلف ٹپس سے بنایا جائے کیونکہ ہر کھانا اسپیشل ہوتا ہے۔ آج وومن کارنر میں جانیئے کا ذائقہ بڑھانے کی کچھ کارآمد اور آسان ٹپس جو آپ کے کھانوں کو بھی خوب ذائقہ مند بنائیں۔

ٹپس:

٭ بھنڈی بناتے وقت اگر کالی ہو جاتی ہے یا جل جاتی ہے تو اس کو بنانے کے لئے آپ اچھی طرح دھو کر کاٹیں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ پھر اس کو پکائیں اور جیسے ہی بھنڈی پکنے لگے اس میں لیموں کا رس شامل کرلیں، یہ نہ کبھی جلے گی اور نہ اس کا ذائقہ خراب ہوگا، یوں بھنڈی بچے بھی شوق سے کھا لیں گے۔

٭ چنے جلدی گلانے کے لئے آپ ان کو بھگوتے وقت ایک چمچ میٹھا سوڈا اور ایک انچ کا ادرک کا ٹکڑا ڈال کر چھوڑ دیں، اس سے یہ جلدی گل بھی جائیں گے اور پکاتے وقت ان کا ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا۔

٭ چاول ابالنے ہوں یا سالن پکانا ہو، نمک کو ہمیشہ پانی کے ساتھ شامل کریں، کیونکہ اس سے نمکیات کھانوں میں زیادہ نہیں بڑھتی اور نہ منرلز ضائع ہوتے، اس سے کھانوں میں نہ تو کسی چیز کی مہک آتی اور نہ یہ جلدی خراب ہوتے ہیں۔

٭ کسٹرڈ یا کوئی بھی میٹھا بنائیں اس میں پھل ڈالتے وقت یہ خیال رکھیں کہ کیلوں کو سب سے آخر میں شامل کریں ورنہ میٹھا جلدی خراب ہوسکتا ہے۔

٭ کڑاہی بنانے کے لئے سب سے پہلے پیاز کو 4 منٹ کے لئے آئل میں فرائی کرکے الگ کرلیں اور اس کا آئل کسی کاغذ پر جزب کرلیں اور باقی مصالحہ تیار کرنے کے بعد سب سے آخر میں پیاز کو ڈالیں اور بھون لیں تاکہ پیاز جلنے سے بچ جائے اور کڑاہی زبردست ذائقے دار بنے۔

٭ گرم مصالحوں کو کھانے میں ڈالنے سے قبل اگر ان کو گھی میں بھون کر ڈالیں تو کھانے میں خوشبو بھی اچھی آئے گی اور آپ کا کھانا مزے دار بھی بنے گا۔

You May Also Like :
مزید

Zaiqa Dar Khana Banane Ka Tarika

Zaiqa Dar Khana Banane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zaiqa Dar Khana Banane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.