کپڑوں پر سے زنگ کا ضدی داغ نہیں نکل رہا ؟ اب صرف 10 روپے میں ضدی داغ نکالیں اور ڈرائی کلین کے پیسے بچائیں

image

کپڑوں پر داغ لگنا کوئی نئی بات نہیں ہے، بچے ہوں یا بڑے کپڑے سب ہی گندے کرتے ہیں۔ پر میلے کپڑے تو دھلنے کے بعد صاف ہوجاتے ہیں لیکن اکثر ان پر لگے چائے، کافی، خون، اور زنگ وغیرہ کے داغ دھبے آسانی سے نہیں نکلتے اسی لیئے ان کپڑوں کو ڈرائی کلین کروانے دینا پڑتا ہے۔

آج کل جس حساب سے مہنگائی ہوگئی ہے ایسے میں انسان سوچتا ہے کہ کسی طرح بس پیسے بچا لے، تو آج ہم اپنی بہنوں کیلیئے لائے ہیں ایک ایسی ٹپ جس سے انکے ڈرائی کلین کے پیسے بچ سکتے ہیں

زنگ کے داغ نکالنے کا طریقہ:

کاسٹک سوڈا:

زنگ کے داغ نکالنے کیلیئے کاسٹک سوڈا ایک اچھا آپشن ہے، لیکن اسکو استعمال کرتے وقت گلوز لازمی پہنیں تا کہ آپکے ہاتھوں کو نقصان نہ ہو

آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں 1 چمچ کاسٹک سوڈا ڈال کر دونوں کو ملا کر 2 منٹ کیلیئے رکھ دیں، اب جہاں زنگ کا داغ لگا ہو اس حصے کو 10 سے 15 ااس پانی میں بھگو کر رکھ دیں پھر برش سے رگڑ کر سرف سے دھو لیں۔ داغ تقریباً نکل جائے گا

امونیہ سولوشن

یہ ہر میڈیکل اسٹور سے با آسانی مل جاتا ہے، اسے داغ والی جگہ پر لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں پھر لیموں کو آدھا کاٹ کر اس جگہ پر رگڑیں جہاں آپ نے سولوشن لگایا تھا اسکے بعد سرف ڈال کر پھر رگڑیں۔ اب گرم پانی میں سرف ڈال کر اس کپڑے کو دھو لیں۔ زنگ کا داغ نکل جائے گا

You May Also Like :
مزید

Zang Ke Daag Khatam Karne Ka Tareeqa

Zang Ke Daag Khatam Karne Ka Tareeqa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zang Ke Daag Khatam Karne Ka Tareeqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.