کیا آپ نے کبھی زنگر فرائز کھائے ہیں ؟ جانئے آلو کے چپس بنانے کی ایسی انوکھی ترکیب جو ایک بار کھائے وہ کھاتا رہ جائے

image

آلو کے چپس جسے عام طور پر فرینچ فرائز کہا جاتا ہے، یہ چھوٹے بڑے ہر بندے کو بے حد پسند ہوتے ہیں اور آج کل تو جگہ جگہ آپکو فرینچ فرائز کی دکان نظر آئے گی جس میں بہت ساری ورائٹی دیکھنے کو ملتی ہے جیسے کہ مصالحہ فرائز، مایو فرائز اور اب تو پیزا فرئز بھی بہت عام ہوگئے ہیں۔

پر آج ہم آپکو بلکل ہی نئے اسٹائل کے فرائز بنانے کی ترکیب بتانے جارہے ہیں جو کہ ہے "زنگر فرائز"

اجزاء

۔ آلو 2 عدد

۔ میدہ ایک سے دیڑھ کپ

۔ چکن کیوبز یا چکن پاؤڈر

۔ لہسن پاؤڈر آدھا چمچ

۔ پیلا رنگ یا زردے کا رنگ 1 چٹکی

۔ نمک

۔ کھانے کا سوڈا 1 چٹکی

زنگر فرائز بنانے کی ترکیب

۔ سب سے پہلے آلو کو دھو کر درمیانے سائز کے ٹکڑوں میں لمبا لمبا کاٹ لیں اور پانی میں ڈال دیں تا کہ اس کا اسٹارچ نکل جائے اس کے بعد اسے چھان کر اسکا پانی سُکھا لیں

۔ اب ایک پیالے میں میدہ لیں اور اس میں لہسن پاؤڈر، پیلا رنگ، چکن کیوبز (آدھا توڑ کر تھوڑے سے پانی میں گھول کر)، کھانے کا سوڈا شامل کردیں اور پانی ملا کر اسکا مکسچر بنالیں۔ یاد رہے اسکو پتلا نہیں کرنا ہے بلکہ گاڑھا رکھنا ہے تا کہ آلو پر اچھی طرح سے چپکے

۔ الگ سے ایک پیالے میں تھوڑا سا میدہ لیں اور اس میں آدھا چمچ نمک ڈال کر مکس کرلیں، اب پہلے آلو کو مکسچر میں ڈبوئیں پھر سوکھے میدے میں لپیٹ کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔ جب آلو گولڈن براؤن ہوجائیں تو اسے نکال کر کیچپ یا چٹنی کے ساتھ سَرو کریں

You May Also Like :
مزید

Zinger Fries Recipe

Zinger Fries Recipe - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zinger Fries Recipe. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.