کلیجی کی بدبو دور کرنے سے لے کر گوشت گلانے تک ، زبیدہ آپا نے گھر کی خواتین کو کون سے اہم ٹوٹکے بتاۓ تھے

image

عید الاضحی وہ موقع ہوتا ہے جب کہ ہر فرد اس کی آمد کے ساتھ ہی کوئي نہ کوئي پلان بنا لیتا ہے کسی کو کلیجی کھانےکا شوق ہوتا ہے تو کوئي باربی کیو کا متوالا کسی کو سیخ کباب کھانے ہوتے ہیں تو کوئي بریانی کا دلدادہ ان سب کی خواہشیں اور فرمائشیں پورے کرنے کے لیۓ گھر کی خواتین ہی ہوتی ہیں جنہیں نہ صرف کھانا بنانا ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سارے انتظامات بھی کرنے ہوتے ہیں تاکہ گھر والوں کی فرمائشیں تیزی سے بر وقت پوری کر سکیں اس لیے آج ہم آپ کو زبیدہ آپا کے کچھ ٹوٹکے بتائيں گۓ جو انہوں نے عیدا الاضحی کے حوالے سے گھریلو خواتین کو بتاۓ تھے

1: کلیجی کی بدبو دور کر نے کا طریقہ قربانی کے موقع پر سب سے پہلی ڈش جو کھائی جاتی ہے وہ کلیجی ہوتی ہے جس کو بڑے چھوٹے سب ہی کھانا پسند کرتے ہں مگر اکثر نازک پسند لوگ کلیجی میں آنے والی بساند کے سبب اس کو کھانے سے رک جاتے ہیں

کلیجی میں سے بساند دور کرنے کا آسان ترین طریقہ زبیدہ آپا نے اپنی زندگی میں مختلف پروگرام میں بتاۓ تھے جو کہ آج ہم آپ کو بھی بتائيں گۓ کچا لہسن لگائيں

اگر کلیجی کی بدبو دور کرنی ہے تو اس کو دھونے سے قبل اس پر کچا لہسن لگا کر کچھ دیر کے لیۓ چھوڑ دیں اور اس کے بعد کلیجی کو اچھی طرح سے دھو کر پکا لین آٹے کی بھوسی لگائيں

آٹے کی بھوسی یا آٹا ڈال کر کلیجی کو کچھ دیر کے لیۓ رکھ دیں اور اس کے بعد کلیجی کو سادہ پانی سے اچھی طرح سے دھو لیں اس طرح سے بھی کلیجی میں سے آنے والی بساند دور ہو جاتی ہے

بیسن اور لیموں کا رس

کلیجی کو دھونے کے بعد اس میں ایک چمچ بیسن اور ایک چمچ لیموں کا رس ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں اس طرح سے بھی کلیجی میں سے بساند نہیں آتی ہے

2: گوشت جلدی گلانے کے طریقے

عام طور پر عید الاضحی کے موقع پر ہر ایک کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ جلد از جلد اس کے پسندیدہ کھانے اس کو مل جائيں مگر ان سب کے لیۓ گوشت کا جلد از جلد گلنا بہت ضروری ہوتا ہے لہذا زبیدہ آپا کے بتاۓ گۓ کچھ ٹوٹکے ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے جن کے استعمال سے نہ صرف جلدی گوشت گل سکتا ہے بلکہ فورا مزیدار کھانے تیار ہو جاتے ہیں

کچا پاپیتا یا اس کے پاوڈر کا استعمال عام طور پر ہر گھر میں گوشت کو جلدی گلانے کے لیۓ کیا جاتا ہے مگر آج ہم آپ کو اس کے علاوہ زبیدہ آپا کے بتاۓ کچھ طریقے بتائيں گے جو گوشت گلانے کے لیۓ استعمال ہوتے ہیں

خربوزے کے چھلکے سکھا کر پیس لیں اور جب بھی گوشت پکانا ہو اور اس کو جلدی گلانا ہو تو صرف دو تین چٹکی اس پاوڈر کو گوشت پر ڈال کر پکا لیں اور جادو دیکھیں چھالیا کے موٹے ٹکڑے کاٹ کر پکتے ہوۓ گوشت میں ڈال دیں اس سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے

زبیدہ آپا کے مطابق گوشت ہمیشہ ہلکی آنچ پر پکائيں اور اس کو اچھی طرح پکنے کا وقت دیں اس طرح سے گوشت کی نہ صرف لذت بڑھ جاتی ہے بلکہ وہ گل بھی جاتا ہے

You May Also Like :
مزید

Zubaida Aapa Ke Totkay

Zubaida Aapa Ke Totkay - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zubaida Aapa Ke Totkay. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.