زبیدہ آپا میٹھی ٹکیاں بناتے وقت اس میں کیا ملاتی تھیں جو وہ ذائقہ دار اور خستہ بنتی تھیں؟ جانیئے آپا کا راز جو ہر عورت کو معلوم ہونا چاہیئے

image

میٹھی ٹکیاں آج کل سب ہی گھروں میں بنا رہے ہوں گے۔ کچھ خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کی ٹکیاں خستہ اور ذائقہ دار نہیں بنتی تو کچھ خواتین کی ٹکیاں آئل میں فرائی کرتے وقت ٹوٹ جاتی ہیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ اس دفعہ آپ کی ٹکیاں مزیدار اور خستہ بنیں تو بس زبیدہ آپا کی بتائی گئی یہ آزمودہ ٹپ آپ بھی استعمال کریں اور بنائیں بہترین ٹکیاں۔

ٹپس:

٭ سب سے پہلے الائچی اور گُڑ کو پیس لیں کہ پاؤڈر تیار ہو جائے۔

٭ پھر دو کپ میدے کو ایک برتن میں ڈالیں۔ اس میں ایک کپ پسی ہوئی چینی، گھی، ایک کپ سوجی، دو چمچ دہی اور سفید تل ڈال کراسے ہاتھوں سے اچھی مکس کریں۔

٭ پھر اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالیں، باریک پسے ہوئے پستے اور بادام ملا کر اچھی طرح سخت آٹا گوندھیں۔

٭ پھر اس کو ڈھک کر 15 منٹ کے لئے رکھ دیں لیکن فریج میں نہ رکھیں۔

٭ اب اس آٹے کی بڑی روٹی بنائیں اور کسی ڈھکن کی مدد سے گول ٹکیاں کاٹ لیں۔

٭ ایک تھالی میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر رکھیں اور ان ٹکیوں کو بیکنگ پاؤڈر میں رکھ لیں۔

٭ اب کڑاھی میں گھی ڈالیں اور ان ٹکیوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔

٭ لیجیئے بن گئی زبیدہ آپا کی طرح بتائی گئی میٹھی ٹکیاں۔

٭ اب ان پر باریک پسا ہوا کھوپرا ڈال کر سروو کردیں۔

You May Also Like :
مزید

Zubaida Aapa Meethi Tikki

Zubaida Aapa Meethi Tikki - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zubaida Aapa Meethi Tikki. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.