عید کی آمد آمد ہے اور ہر گھر میں خواتین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کوئی کچن کو صاف کرنے میں مصروف ہیں تو کچھ لوگ فریزر کی صفائی میں مصروف ہیں اب ظاہر ہے کہ گوشت کو بھی تو محفوظ کرنا ہے، کسی کو چانپیں سنبھال کر رکھنی ہیں تو کسی کو پائے، کسی کو تکے کے لیے پیٹ کا گوشت بچانا ہے تو کسی کو نہاری بنانے کے لیے پٹ کا گوشت رکھنا ہے جس کے لیے سب ہی تیاریاں کر رہے ہیں۔ ایسے میں گوشت کو لمبے عرصے تک کیسے محفوظ بنایا جائے؟ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں زبیدہ آپا کا بتایا گیا وہ ٹوٹکہ جو وہ خود بھی استعمال کرتی تھیں۔
ٹپ :
٭ قربانی کے جانور کا گوشت جوں ہی کٹتا ہے ہم اس کو تھیلیوں میں بھر بھر کر فریزر میں رکھ دیتے ہیں جس میں سے خون بھی ٹپک رہا ہوتا ہے اور اسی خون کی وجہ سے یہ جلدی خڑاب ہو جاتا ہے یا نیلا پڑ جاتا ہے ایسے میں آپ بازار سے عید سے قبل ہی 2 سے 3 کلو آٹے کی بھوسی خرید کر رکھ لیجیے۔ اور گوشت کٹنے کے فوری بعد پر آٹے کی بھوسی کو اچھی طرح لگا لیجیے۔
اس سے گوشت نہ تو خراب ہوگا اور نہ ہی اس میں سے بدبو آئے گی۔ پھر جب پکانے لگیں تو اس کو گرم پانی سے دھو لیں، جتنی بھی بھوسی چپکے گی وہ سب گرم پانی سے نکل جائے گی اور نمک لگا کر رکھنے سے گوشت کی تازگی بھی برقرار رہے گی اور پکنے میں اس کا ذائقہ بھی اچھا ہو جائے گا۔
