یہ تو ہماری روایت کے افطاری پکوڑوں کے بِنا پوری ہی نہیں ہوتی، ایسے میں اکثر خواتین کو شکایت رہتی ہے کہ پکوڑے نرم رہ جاتے ہیں اور کرسپی نہیں ہوتے، تو اب ہماری ویب ویمن کارنر آپ کو بتانے جا رہا ہے پکوڑوں کو کرسپی کرنے کی آسان سی ٹِپ جس سے پکوڑے ہوں گے کرسپی بھی اور مزیدار بھی۔
تو اگر آپ بھی پہلے روزے میں مختلف پکوڑے بنانے والی ہیں تو یہ ٹِپ ضرور آزمائیں اور کرسپی کرسپی پکوڑے بنائیں۔
ٹپس:
پکوڑوں میں بیسن، دھنیا، مرچیں وغیرہ تو شامل کی ہی جاتی ہیں اگر آپ اس کے ساتھ ساتھ سوجی یا چاول کا آٹا یا پھر کارن فلور پکوڑوں کے آمیزے میں شامل کریں تو پکوڑے کرسپی بنیں گے۔
یاد رہے کہ آپ کو پکوڑوں کے آمیزے میں ان تینوں میں سے کسی ایک اجزاء کا ہی انتخاب کرنا ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور ٹِپ یہ ہے کہ پکوڑوں میں سبزی جو بھی استعمال کریں اور پیاز کی مقدار زیادہ رکھیں جبکہ بیسن بہت کم اور پتلا رکھیں تو اس طرح بھی پکوڑے بہت کرسپی بنتے ہیں۔