کھانا ذائقہ دار بنانے لے لئے زبیدہ آپا کون سے راز بتاتی تھیں؟ کھانا بناتے وقت زبیدہ آپا کی یہ چند مشہور ٹپس آزمائیں اور کھانوں کا ذائقہ بڑھائیں

image

زبیدہ آپا نے ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو ہزاروں ٹوٹکے اور ٹپس بتائے ، کہیں کھانوں کے ذائقے بڑھائے تو کہیں عام زندگی کی مزیدار کارآمد ٹپس بھی بتائیں۔ وومن کارنر کی ٹپس اینڈ ٹرکس میں ہم آپ کو مختلف ٹوٹکے بتانے جا رہے ہیں جو زبیدہ آپا نے اپنی زندگی میں کچن سے متعلق بتائے۔

٭ کوفتے مزیدار بنانے کا طریقہ:

کوفتوں کو مزیدار بنانے کے لئے آپ سب سے پہلے قیمے میں پیاز اور ہری مرچ ڈال کر کررکھیں اور اس کی گولیاں بنا کر پہلے فرائی کرلیں، اس کے بعد مصالحے میں بھون لیں، یہ مزیدار بنیں گے۔

٭ مچھلی:

مچھلی ذائقہ دار بنانے کے لئے اس کو بغیر دھوئے سرکہ اور نمک لگا کر 10 منٹ رکھ دیں اور پھر دھو کر پکائیں نہ اس میں مہک آئے گی اور نہ ذائقہ خراب ہوگا، یہ بالکل لاجواب بنے گی۔

٭ پلاؤ:

پلاؤ مزیدار بنانے کے لئے اس میں جب آپ چاولوں میں دم دینے کے لئے رکھتی ہیں تو ایک کپڑے کی پوٹلی بنائیں اس میں سونف، کالی مرچ اور لیموں کٹا ہوا رکھ دیں اور اس پوٹلی کو باندھ کر چاولوں میں ڈال دیں یوں پلاؤ کی خؤشبو لاجواب آئے گی اور آپ کو کھانے میں مزہ بھی آئے گا۔

٭ کھیر:

کھیر بنانے کے لئے لیکوئیڈ دودھ کے ساتھ ساتھ 2 کپ خشک پاؤڈر والا دودھ شامل کرکے اچھیط رح گھونٹ لیں، یہ مکھن جیسی لاجواب بنے گی۔

٭ گلاب جامن:

گلاب جامن گھر میں بنانے کے لئے آپ میدہ، ڈبل روٹی کا چورا، مکھن، گھی اور سوجی 1 کپ بھنی ہوئی اچھی طرح مکس کرکے دودھ ڈال کر رکھ دیں اور پھر اس کی گول بالز بنا کر فرائی کریں یہ بہترین بنیں گی۔

You May Also Like :
مزید

Zubaida Tariq Zaiqa

Zubaida Tariq Zaiqa - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Zubaida Tariq Zaiqa. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.