سال 2018: پاکستان میں بچوں کے مقبول ترین نام

بچے کی پیدائش خاندان کے لیے باعثِ رحمت سمجھی جاتی ہے- ہر طرف خوشی کا سماں بندھ جاتا ہے- بچے کے والدین اپنی مسرت کا اظہار شایانِ شان طریقے سے کرتے ہیں- بچے کے لیے مناسب نام تجویز کرنا بلاشبہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا- ولادت کے بعد سارا خاندان مختلف نام تجویز کرتا رہتا ہے-

تحقیق کے مطابق ہماری ویب پر موجود بچوں کے ناموں کے سیکشن میں سال 2018 میں پاکستان میں مختلف ناموں کو بےشمار مرتبہ سرچ کیا گیا- ان میں سے 20 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی فہرست اس آرٹیکل میں شامل کی گئی ہے-
 

image

لڑکیوں کے اسلامی نام - Muslim Girls Names

عنایا - Inaya
عنایا لڑکیوں کے رواں سال کے مقبول ترین ناموں میں سے ایک ہے- عنایا عربی نام ہے جس کے معنی فکر اور اضطراب ہیں-

انابیہ - Anabia
انابیہ نام کا تعلق اردو زبان سے ہے جس کے معنی بہشت کا دروازہ یا جنت کا دروازہ کے ہیں- مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام دوسرے نمبر پر ہے-

ہانیہ - Haniya
ہانیہ عربی نام ہے جس کے معنی خوشحال٬ مسرور اور خوش و خرم ہیں- ہانیہ سال 2018 کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے-

عشال - Eshaal
عشال نام کا تعلق اردو زبان سے ہے جس کے معنی جنت کا پھول یا بہشت کا پھول ہیں- عشال سال 2018 کا چوتھا سب سے مقبول ترین نام ہے-

عائشہ - Ayesha
عائشہ عربی نام ہے جس کے معنی آرام پانے والی اور راحت وسكون سے رہنے والی ہیں- یہ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی عزیز ترین زوجہ کا نام بھی ہے- یہ ایک انتہائی عام نام ہے جو اکثر مسلمان گھرانوں میں لڑکیوں کا رکھا جاتا ہے- ہماری اس فہرست میں یہ نام پانچویں پوزیشن پر ہے-
 
image


حریم - Hareem
حریم بھی ایک اردو نام ہے جس کے معنی حرم بیت اﷲ کی چار دیواری اور خانہ كعبہ كی باہر كی ديوار ہیں- یہ نام پاکستان میں نوجوان والدین کے درمیان تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور اس فہرست میں چھٹی پوزیشن پر ہے-

فاطمہ - Fatima
یہ ایک عربی نام ہے اور بہت عام بھی ہے اور ہر خاندان میں اس نام کی کم سے کم ایک لڑکی ضرور موجود ہوتی ہے- فاطمہ کے معنی دودھ چھڑانے والی ہیں- مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام ساتویں پوزیشن پر ہے-

امیمہ - Umaima
امیمہ اردو اسلامی نام ہے جس کے معنی راستہ دکھانے والی اور رہنمائی کرنے والی ہیں- یہ ایک ماڈرن نام ہے جو کہ پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے-

مناہل - Minahil
مناہل نام کا تعلق بھی ہے اردو زبان سے ہے جس کے معنی جنت کا دروازہ ہیں- لڑکیوں کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام نویں نمبر پر ہے-

رومیسہ - Rumaisa
رومیسہ ایک عربی نام ہے جس کے معنی گلدستہ ہیں- یہ انتہائی متاثر کن معنی ہے اور اسی وجہ سے یہ نام اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے-

لڑکوں کے اسلامی نام - Muslim Boy Names

زیان - Zayan
زیان ایک اردو نام ہے جس کے معنی خوبصورت اور مہمان نواز ہیں- زیان سال 2018 کا لڑکوں کا سب سے مقبول ترین نام ہے-
 

image

روحان - Rohaan
یہ اردو اسلامی نام ہے جس کے معنی روحوں جیسا پاک و صاف ہیں- پاکستان میں یہ نام بھی تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور لڑکوں کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے-

آیان - Ayaan
یہ بھی ایک اردو اسلامی نام ہے جس کے معنی اﷲ کا تحفہ یا اﷲ کی جانب سے انعام ہیں- یہ نام اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے-

حذیفہ - Huzaifa
حذیفہ لڑکوں کا اردو اسلامی نام ہے اور اس نام کے معنی دانشمند اور عقلمند ہیں- یہ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا نام بھی ہے- اس کی مذہبی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2018 کے دوران بڑے پیمانے پر والدین نے اپنے بچوں کا یہی نام رکھا-

آریان - Aryan
یہ لڑکوں کا عربی نام ہے اور اس کے معنی طاقتور٬ عظیم اور بھرپور طاقت والا ہیں- اس فہرست میں یہ نام پانچویں نمبر پر ہے-

حمزہ - Hamza
حمزہ عربی نام ہے اور اس کے معنی بہادر اور بےباک ہیں- سال 2018 کے دوران یہ نام بھی بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا-
 
image

عثمان - Usman
اس عربی نام کے معنی خوبصورت قلم کے ہیں- یہ اسلام کے تیسرے خلیفہ کا نام بھی تھا- یہ نام بھی سال 2108 کے دوران بہت عام رہا اور کافی زیادہ پسند کیا گیا-

زین - Zain
یہ ایک عربی نام ہے جس کے معنی خوبصورت اور پیارے کے ہیں- یہ نام مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے-

ارحام - Arham
ارحام بھی عربی نام ہے اور اس کے معنی شفقت کرنے والا اور رحم کرنے والا ہیں- اس نام کا خوش قسمت نمبر 7 ہے-

شایان - Shayan
شایان ایک فارسی نام ہے اور اس کے معنی لائق٬ اہل اور موزوں ہیں- یہ نام لڑکوں کے مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں دسویں پوزیشن پر ہے-
Muslim Names - Click Here
YOU MAY ALSO LIKE:

Addition of a new born baby in your family brings a joy of happiness. Proud parents celebrate the birth by introducing their little angel to the family. Naming the baby is surely the most challenging and exciting task for the parents. The quest to find a suitable name begins even before the birth.