کم نیند، کئی بیماریوں کا موجب

جوانوں کو تقریبا آٹھ گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے جبکہ بڑھاپے میں نیند زیادہ ہونی چائیے لیکن بالعموم کم نیند آتی ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو لوگ چھ گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں، وہ بہت سی بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں۔ ان بیماریوں میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ذیابیطیس اور موٹاپا شامل ہے۔
 

image


وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق 2008ء کے بعد سے امریکہ بھر سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کے مطابق تحقیق دانوں نے 5,000 سے زائد افراد کے نتائج کو تین حصوں میں تقسیم کیا۔ پہلا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو بہت کم نیند لیتے ہیں یعنی ہر رات پانچ گھنٹے یا اس سے بھی کم کی نیند، دوسرا گروپ پانچ سے چھ گھنٹے نیند جبکہ تیسرا گروپ ان افراد پر مشتمل تھا جو نو گھنٹے سے زائد کی نیند لیتے ہیں۔

تحقیق دانوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ پانچ گھنٹے یا پانچ گھنٹے سے چھ گھنٹے نیند لینے والے دونوں گروپوں کے افراد کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

پانچ گھنٹے یا اس سے بھی کم نیند لینے والے افراد میں ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول میں مبتلا ہونے کے امکانات ان لوگوں کی نسبت تقریباً دو گنا تھے جو آٹھ گھنٹے یا اس سے زائد کی نیند لیتے ہیں۔
 

image

بہت کم نیند لینے والے افراد میں ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات 75٪ جبکہ موٹاپے میں مبتلا ہونے کے امکانات تقریباً 50٪ زیادہ تھے۔

زیادہ نیند لینے والے افراد کو خرابی ِ صحت کے مسائل کا سامنا نہیں تھا۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

In a large U.S. study, people who tended to get less than six hours of sleep nightly were more likely to have high blood pressure, high cholesterol, diabetes and to be obese. The research is the first to look at differences in risk between racial and ethnic groups, and also finds the strongest effect among Black and Hispanic Americans.