بیچلرز اور ماسٹرز (مارننگ پروگرام) میں داخلوں کی فہرستیں

image

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹ ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز(مارننگ پروگرام ) میںاوپن میرٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ایسے طلبہ جن کے نام بیچلرز پروگرام کی جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 30 دسمبر تا02 جنوری 2015ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح 9:30تا دوپہر01:00بجے تک جم کراسکتے ہیں۔جبکہ ایسے طلبہ جن کے نام ماسٹرز پروگرا م کے جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے وہ اپنی داخلہ فیس 05 تا08 جنوری 2015 ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح 9:30 ادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جو جاری کرہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ30 دسمبر تا02 جنوری 2015 ء تک 500/= روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US