محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں و کالجوں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون 2026 سے شروع ہوں گی جو 31 جولائی 2026 تک جاری رہیں گی۔ دو ماہ کی ان تعطیلات کا فیصلہ صوبے میں بڑھتی ہوئی گرمی اور موسم کی شدت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے یکم اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ان تاریخوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔