کیمبرج یونیورسٹی امتحانات کے مبینہ پرچہ لیک کا معاملہ، تحقیقات کا دائرہ برطانیہ تک وسیع

image

پاکستان میں کیمبرج یونیورسٹی کے امتحانات کے مبینہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ برطانیہ تک وسیع ہوگیا ہے، جہاں برطانوی اداروں نے بھی واقعے کی چھان بین شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ امتحانی پرچہ کیمبرج یونیورسٹی کے نظام سے چوری ہوا یا کسی اور ذریعے سے لیک کیا گیا۔ اس سلسلے میں مختلف تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمبرج یونیورسٹی انتظامیہ بھی اندرونی سطح پر معاملے کی تحقیقات کررہی ہے تاکہ امتحانی مواد کے ممکنہ لیک ہونے کے تمام امکانات کا جائزہ لیا جاسکے۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق مبینہ پیپر لیک اسکینڈل نے طلبہ اور والدین میں شدید تشویش پیدا کردی ہے، جبکہ شفاف تحقیقات اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔

برطانوی حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ امتحانی مواد کس مرحلے پر لیک ہوا اور آیا اس میں کسی داخلی یا بیرونی نیٹ ورک کا کردار موجود تھا یا نہیں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US