اسکروٹنی فارم 5اگست سے متعلقہ بینکوں میں جمع ہونگے، چیئرمین میٹرک بورڈ
کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے 5اگست سے میٹرک سائنس اور پرائیویٹ جنرل گروپ
کے سالانہ امتحانات2019 کی مارک شیٹ جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک بورڈ کے
چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹ ان کی درسگاہوں
کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلباء وطالبات اپنے اسکولوں سے
ہی مارک شیٹ حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با
اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ
مقررہ تاریخوں میں بھیج کر میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاکBسے صبح9:30بجے
سے شام 4بجے تک مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر 5اگست کو نیو
کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔منگل6 اگست کوجمشید ٹاؤن، گلشن اقبال،
شاہ فیصل کالونی، ملیر ۔بدھ7اگست کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم، صدر۔ جمعرات
8اگست کو کیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن ، گڈاپ کی مارک شیٹ حاصل کر
سکتے ہیں ۔جبکہ میٹرک پرائیویٹ جنرل گروپ کے طلباء وطالبات اپنی مارک شیٹ بھی 5اگست
سے بورڈ کے اکاؤنٹ سیکشن سے متصل کمرہ نمبر 4کے کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔ علاوہ
ازیں اسکروٹنی کے فارم بھی 5اگست سے 6ستمبر تک اور جنرل گروپ کے اسکروٹنی فارم
30اگست2019 تک جمع کئے جائیں گے۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے
اسکروٹنی فارم نیشنل بینک ، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک
لمیٹڈ کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کر کے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔