اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز جمعہ 25اکتوبر 2019ء سے بروز پیر 25نومبر 2019ء تک وصول کیے جائیں گے۔
بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/188/2019 کے مطابق طلباء درج بالا
تاریخوں میں اپنے اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ
www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر
UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع
کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن
میں جمع کروائیں گے۔ علاوہ ازیں کامرس ریگولر گروپ کے طلباء کی مارکس شیٹس متعلقہ
کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔