کراچی کنگز کے کھلاڑی پی ایس ایل سے قبل نتھیا گلی کیوں پہنچ گئے؟

image

پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں صرف ایک دِن رہ گیا ہے۔ شائقین کو بے صبری سے پی ایس ایل شروع ہونے کا انتظار ہے۔

تاہم منگل کے روز کراچی کنگز کی ٹیم نے ایونٹ کے میچز کے آغاز سے قبل شہرِ قائد سے دور نتھیا گلی بیچ پر دن گزارا جبکہ بیچ پر ٹیم کی میزبانی پاکستان نیوی نے کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے سمندر میں سوئمنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بوٹنگ کے مزے لوٹے اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے بیچ والی بال بھی کھیلی۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے منگل کو کرکٹ سے چھٹی لی اور شہر سے تقریباً 30 کلو میٹر دور نتھیا گلی بیچ پر سیر و تفریح کی۔



کراچی کنگز کی ٹیم کے ترجمان کے مطابق نتھیا گلی بیچ پر آؤٹنگ ٹیم باؤنڈنگ سیشن تھا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ایکشن سے بھرپور کرکٹ سے قبل کچھ ریلیکس ہونے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ ٹیم کے کھلاڑی آپس میں گھل مِل سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US