اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 7364 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 7091 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 2370 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 33.42 فیصد رہا۔ پری میڈیکل گروپ کے ضمنی امتحانات میں 3 امیدوار اے گریڈ، 83 بی گریڈ، 925 سی گریڈ، 1278 ڈی گریڈ، 76 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 5 امیدوار پاس قرار پائے۔
طلباء اپنے امتحانی نتائج ہماری ویب کی ویب سائٹ پر معلوم کر سکتے ہیں۔