اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ کے امتحانات میں 15996 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 15438 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 5650 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 36.60 فیصد رہا۔ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 6 امیدوار اے گریڈ، 47 بی گریڈ، 771سی گریڈ، 3974 ڈی گریڈ جبکہ 852 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
نتائج اعلان کے فوری بعد ہی ہماری ویب کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔