آج کل پاکستان میں موجود ہر شخص کو کورونا وائرس کا خوف ہے جبکہ اِن دنوں پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ کا جنون بھی اپنے عروج پر ہے۔
پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی کورونا وائرس کے خوف کے سبب محتاط ہو گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر چہروں پر ماسک کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے یہ پی ایس ایل کا پانچواں سیزن ہے جس کے تمام میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں۔