ہاشم آملہ , ڈیرن سیمی کی مدارس کے طلبا سے ملاقات ، کرکٹ کھیلنے کے ساتھ کوچنگ ٹپس بھی دیں

image

زلمی فاونڈیشن کے تحت زلمی مدرسہ لیگ میں شرکت کرنیوالے مدراس کے طلبا اور ان کے ساتھیوں کی پشاور زلمی مینٹور ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی سے ملاقات

ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ کھیلی

مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ سے کرکٹ سے متعلق سوالات کیے، ہاشم آملہ نے دلچپسی سے مدارس کےطلبا سے گفتگو کی

زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کے طلبا اور مختلف مدارس کے طلبا نے اسلام آباد میں جنوبی افریقا کے عظیم بیٹسمین اور پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ اور کپتان ڈیرن سیمی سے ملاقات کی ۔ شالیمار کرکٹ گراونڈ اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات میں مدارس کے طلبا نے ہاشم آملہ کے ساتھ کرکٹ اور دیگر معاملات پر گفتگو جس میں ہاشم آملہ نے گہری دلچپسی کا اظہارکیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی نے کہا انہیں خوشی ہے کہ زلمی فاونڈیشن نے زلمی مدرسہ لیگ کا دو بار کامیابی سے انعقاد کیا اور مدارس کے طلبا نے لیگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہاشم آملہ نے خصوصی دلچپسی لیکر مدارس کے طلبا سے ان کی روزمرہ کی تفصیلات جانیں اور کرکٹ سے متعلق ٹپس بھی دیں ۔ ڈیرن سیمی اور ہاشم آملہ نے مدارس کے طلبا کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی جسے طلبا نے بھرپور طریقے سے انجوائے کیا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا زلمی مدرسہ لیگ کا پشاور اور پھر بلوچستان میں کامیاب انعقاد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام گیا۔ ہاشم آملہ اور ڈیرن سیمی جیسے لیجنڈز کی مدارس کے طلبا کے ساتھ ملاقات اور سیشن ان طلبا کے لیے جہاں حوصلہ افزائی کا باعث ہے وہیں تمام مدارس کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی جانب راغب کریگا ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US