پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ختم کر دیا

image

لاہور میں پی سی بی اور فرنچائزز مالکان کا اجلاس ہوا ہے جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائزز مالکان سے مشاورت کر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے براڈ کاسٹنگ ٹیم کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کی وجہ سے کھیلنا نہیں چاہتی۔

واضح رہے اس سے قبل کورونا وائرس کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈر سے پی ایس ایل میں شامل 10 غیرملکی کھلاڑی اور ایک کوچ اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US