وسیم اکرم نے وگ پہن لی، شعیب اختر لائیو آگئے۔۔۔ قرنطینہ کی دلچسپ مصروفیات

image

کورونا کے مرض نے دنیا بھر کے لوگوں کو گھروں میں محدود کر کے رکھ دیا ہے۔ ہر فرد اپنے اور اپنے پیاروں کی بہتر صحت کی خاطر خود کو قرنطینہ میں رکھے ہوئے ہے۔

تاہم ہماری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی کچھ دلچسپ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے چند تصاویر شیئر کیں۔ تصویروں میں وسیم اکرم نے وگ پہن رکھی ہے جبکہ ان کی بیٹی عائلہ نے بھی مصنوعی بال پہن رکھے ہیں۔


دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے تیز ترین بالر شعیب اختر انسٹاگرام سے لائیو آئے۔ لائیو چیٹ سیشن میں گلوکار علی ظفر نے بھی شعیب اختر کا ساتھ دیا۔

علی ظفر نے مشہور گانا 'یہ وطن تمہارا ہے' بھی گایا۔


واضح رہے شعیب اختر نے ویڈیو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شئیر کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US