شاہد آفریدی اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں کس اداکار کو ہیرو دیکھنا چاہتے ہیں؟

image

سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بتا دیا کہ اگر ان کی زندگی پر فلم بنی تو اس میں کون سے اداکار ہیرو ہوں گے؟

شاہد آفریدی کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ ان کا کردار بالی ووڈ اسٹار عامر خان نبھائیں۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر فلم انگلش میں بنے تو پھر وہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو اپنا کردار ادا کرتا دیکھنا چاہیں گے۔

واضح رہے دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی اور مداحوں میں لالہ کے نام سے مشہور شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ان دنوں وہ اپنا زیادہ تر وقت فلاحی سرگرمیوں میں گزارتے نظر آرہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US