'شعیب جان بوجھ کر ملنے آئے تھے، پہلے مجھے لگا کہ شاید یہ سب قسمت کا کھیل تھا'۔۔۔ ثانیہ مرزا کی کرکٹر شعیب ملک سے پہلی ملاقات کیسے اور کہاں ہوئی؟

image

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی محبت کی کہانی تقریباً سب کو ہی معلوم ہے۔ دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں کو ہی ایک دوسرے کے ملک سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ سال جوڑے کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے اپنی اور شعیب ملک کی پہلی ملاقات کے بارے مین بتایا۔

ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا کہ 'ہم ویسے تو ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن پہلی مرتبہ ہماری ملاقات آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ (Hobart) میں ہوئی۔

ثانیہ کا کہنا تھا کہ 'پہلے مجھے لگا کہ شاید یہ سب اتفاق یا قسمت کا کھیل تھا لیکن بعدازاں مجھے پتہ چلا کہ شعیب ملک وہاں جان بوجھ کر محض ان سے ملنے کے لیے آئے تھے'۔

ثانیہ نے کہا کہ 'شعیب کو معلوم تھا کہ میں ہوبارٹ کے اس ریسٹورنٹ میں ہوں، اسی لیے وہ وہاں آئے تھے'۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US