نماز سب سے پہلے۔۔۔ وہ کون سے کرکٹرز ہیں جنہوں نے میچ کے دوران نماز ادا کی؟

image

گزشتہ روز راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے پہلے ون ڈے کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے نمازِ مغرب پانی کے وقفے کے دوران گراؤنڈ میں ہی ادا کی، سوشل میڈیا پر نماز ادا کرنے والے کھلاڑیوں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔

گراؤنڈ میں ہی نماز ادا کرنے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان، عابد علی، افتخار احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔

ان تمام کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں نماز مغرب ادا کی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں جب زمبابوے ٹیم ہدف کا تعاقب کر رہی تھی تو پانی کے وقفے کے دوران کرکٹرز نے نماز ادا کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی 2019 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان ون ڈے کپ کے دوران دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریاز کے کرکٹر محمد رضوان کی گراﺅنڈ میں نماز ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US