مایا ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی کا اپنی سب سے چھوٹی بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "اب ان کے پاس ماضی کے مقابلے میں زیادہ وقت ہے کہ وہ عروہ کو بڑا ہوتے ہوئے دیکھ سکیں"۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے بیٹی کے ہمراہ تصویر کے ساتھ پیغام میں اپنی تمام بیٹیوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی میں ﷲ تعالیٰ کا سب سے بہترین تحفہ قرار دیا۔
شاہد آفریدی نے لکھا کہ "وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار سکے خاص کر جب وہ بڑی ہو رہی تھیں، لیکن اب وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے پاس اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ کے لئے وقت ہے"۔
سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں مزید تحریر کیا کہ ''ﷲ تعالیٰ عروہ سمیت تمام بچوں کی حفاظت فرمائے"۔