راولپنڈی ایکسپریس اور دنیا میں سب سے تیز ترین بالر کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر کسی تعارف کے محتاج نہیں، تاہم انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کرکٹ سے متعلق ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
بالر نے گراؤنڈ میں موجود نوجوانوں کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو شئیر کی جس میں ایک نوجوان بہت ہی تیز بال کو کھیلنے کی کوشش کے دوران گر جاتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ لگتا ہے بیٹسمین 100mph کی رفتار والی بال کو کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔
شعیب اختر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ ہر کوئی شعیب اختر نہیں بن سکتا۔