مریم انصاری کا سسرال! معین خان کی فیملی میں کون کون ہے اور شادی کی مزید تقریبات کب ہوں گی؟ دیکھیں خوبصورت تصویری جھلکیاں

image

گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جبکہ مداحوں کو یہ جان کر بھی کافی حیرانی ہوئی کہ مریم کا نکاح لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بڑے صاحبزادے اویس خان سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم انصاری جو کہ معروف اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، اب کرکٹر معین خان کی بہو بن چکی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ معین خان کی فیملی میں کون کون ہے؟

تفصیلات کے مطابق معین خان کی 1 بیٹی اور 2 بیٹے ہیں۔ اویس خان کرکٹر کے بڑے بیٹے ہیں جبکہ اعظم خان جو کہ کرکٹ کھیلتے ہیں، ان کے چھوٹے بیٹے ہیں۔

ان کی فیملی کی کچھ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔


تاہم مشہور اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ مریم انصاری اور اویس خان کی شادی کی مزید تقریبات دسمبر میں ہوں گی۔

مریم اور اویس کی کچھ دیگر تصاویر دیکھیں۔




٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US