پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کب ہوں گے؟ اعلان کر دیا گیا

image

کورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے منسوخ ہوئے میچز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی اور فرنچائز مالکان کی میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ میچز جون کے پہلے ہفتہ میں شہرِ قائد میں کروائے جائیں گے۔

اس فیصلہ پر فرنچائز مالکان رضامند نہیں تھے کیونکہ انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ جون میں کراچی کا موسم انتہائی خراب ہوتا ہے، یہاں شدید گرمی ہوتی ہے لیکن احسان مانی اپنے فیصلے پر قائم رہے اور میچز کو جون میں کروانے کا فیصلہ کر لیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US