میٹرک بورڈ نے سالانہ اور ضمنی امتحانات 2018 کے (پکا) سرٹیفکیٹ جاری کردیئے

image

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک سالانہ اور ضمنی امتحانات 2018 کے(پکا) سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ بغیرکسی فیس کے31؍ مئی 2021تک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سیکریٹری میٹرک بورڈ نے کہا ہے کہ بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکول کورونا وباء کے باعث ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد اپنے بااختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ دی گئی تاریخ سے پہلے میٹرک بورڈ کے متعلقہ سیکشن گراؤنڈ فلور کمرہ نمبر 23بلاک B میں بھیج کر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔ بورڈ سے الحاق شدہ تمام اسکولوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ طلباء وطالبات کو سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت کسی بھی قسم کی فیس وصول نہ کریں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US