کسی نے بیٹی کے کان میں اذان دی تو کسی نے بیٹے کی تفریح کی ویڈیو شئیر کی۔۔۔ دیکھیں ان کرکٹرز کی کچھ دلچسپ ویڈیوز

image

کہتے ہیں کہ بچے اللہ کی طرف سے عطا کردہ قیمتی تحفہ ہوتے ہیں، ایسے میں والدین ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ بچے اچھی پرورش پائیں۔

تاہم گذشتہ روز پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لاہور قلندرز کے ترانے پر رقص کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو سرفراز کی اہلیہ سیدہ خوش بخت نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی۔

اسی طرح کچھ روز قبل کرکٹر عمل گل کے گھر ننھی پری زینب کی آمد ہوئی جس پر کرکٹر کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے۔ عمر گل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختصر ویڈیو شئیر کی جس میں انہیں بیٹی کے کان میں اذان دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اپنی ننھی شہزادی کے کان میں اذان دینے کا لمحہ کافی جذباتی تھا۔ یہ احساس مجھے دنیا سے دور لے گیا تھا۔ میں اللہ کے احسانات کا شکر گزار ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US