بیٹے کی محبت نے بچہ بننے پر مجبور کر دیا۔۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک بیٹے کے ساتھ کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

image

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور اہلیہ ثانیہ مرزا کی کافی بڑی فین فالوونگ ہے، لوگ جہاں انہیں پسند کرتے ہیں وہیں ان کی نجی زندگی کے بارے میں جاننے کا بھی کافی اشتیاق رکھتے ہیں۔

شعیب اور ثانیہ دونوں ہی اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ تصاویر اور دلچسپ ویڈیوز شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں جن پر لوگ تبصرے پیش کرتے ہیں۔

تاہم آج کل بھی شعیب ملک اپنی اہلیہ اور بیٹے اذہان کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں جبکہ ان کی ایک ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں کرکٹر شعیب ملک اذہان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ وہ ایک اسپائڈر مین بنے ہیں جبکہ ننھا بیٹا مِنی کیپٹن امریکہ بنا ہوا ہے، ویڈیو ثانیہ مرزا بنا رہی ہیں جن کی آواز کیمرہ کے پیچھے سے سنی جا سکتی ہے۔

اسی طرح ثانیہ مرزا نے بھی اسٹوری پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اذہان کے ساتھ موجود ہیں جبکہ تصویر ثانیہ کی ٹینس پریکٹس کے بعد کی ہے۔

٭ اِس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US