حکومت سے درخواست ہے کہ رمضان کے آخری دِنوں میں کرفیو لگا دے، عید شاپنگ کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔۔ شعیب اختر نے حکومت سے مزید کیا اپیل کی؟

image

بھارت کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جون میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچز کو منسوخ کر دیا جائے۔

سابق پیسر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں صورتحال تباہ کن ہے، انہیں آئی پی ایل روک دینا چاہیے، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو میچز سخت ترین ایس او پیز کے ساتھ کروائیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ بھارت جل رہا ہے لیگ کو ملتوی کر دینا ہی بہتر ہے۔ میں یہ اس لیے نہیں کہہ رہا کہ پی ایس ایل ملتوی ہوگئی تھی تو اب آئی پی ایل بھی کر دی جائے، میرے خیال میں تو پی ایس ایل بھی جون میں نہیں ہونا چاہیے۔

پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی نازک صورتحال کے قریب ہے، صرف 10فیصد وینٹی لیٹرز خالی رہ گئے،لوگ ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، میری حکومت سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک کے آخری 10یا 15 دنوں میں کرفیو لگا دے، عید شاپنگ کی کوئی ضرورت نہیں، لوگوں کو انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔

شعیب اختر کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجئے:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US