شفقت محمود کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی، اب طبیعت کیسی ہے؟

image

وزیرِ تعلیم شفقت محمود جن کا نام گزشتہ ایک سال سے بچوں کی زبانوں پر رواں ہے، کوئی ان کو میمز میں یاد رکھتا ہے تو کوئی ان کو پڑھتے وقت یاد کرتا ہے، کچھ بچے تو ان کو آن لائن کلاس لیتے ہوئے بھی خوب یاد کرتے ہیں۔ جس دن انہوں نے فیصلہ سنایا تھا کہ امتحانات تو لازمی ہوں گے، اس کے اگلے روز ان کو کورونا ہوگیا اور بچوں نے یہ سمجھ لیا کہ اب تو بہت کورونا پھیل گیا ہے، اس لئے اب شفقت انکل امتحانات ملتوی کر دیں گے۔

ابھی تک امتحانات سے متعلق فیصلہ تو نہ آیا، لیکن وفاقی وزیر شفقت محمود کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔ یہ کورونا وائرس کوشکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ حآل ہی میں کیئے جانے والے دونوں ٹیسٹ منفی آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ: '' اللہ کے فضل و کرم سے میں مکمل صحت یاب ہوگیا ہوں، میرے تازہ ترین دو ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ آج کام پر واپس جا رہا ہوں۔ میری جلد صحت یابی کی وجہ ویکسی نیشن ہے جوواضح طور پر کام کرتی ہے اور بیماری کے خلاف بہترین دفاع ہے۔

واضح رہے کہ اب شفقت محمود کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور وہ فٹ ہو گئے ہیں، اس لئے اب سے کچھ دیر بعد امتحانات سے متعلق بڑا فیصلہ سنائیں گے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US