سندھ حکومت کی جانب سے آٹھویں تک کی جماعتوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے کل سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کھولنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں منظوری دی گئی ہے کہ سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل 15 جون سے شروع کر دیا جائے گا جبکہ کورونا کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے چھوٹی کلاسز پرائمری تا پانچویں تک کا تدریسی عمل 21 جون سے آغاز کر دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ تمام کلاسز میں 50 فیصد حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اور دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ اسکول کے عملے کو ویکسینیشن لازمی کروانا ہوگی۔