امتحانات ہوں گے یا نہیں؟ وفاقی حکومت نے طلباء کی خواہش پوری کر دی

image

طلباء نے حکومت سے امتحانات نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے اس فیصلے کو پہلے مسترد کیا اور پھر اختیاری مضامین کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا جوکہ نویں ، دسویں اور ہائز سیکنڈری جماعتوں کے لئے اب بھی لاگو ہے۔ لیکن نرسری سے آٹھویں جماعت کے طلباء و طالبات کے لئے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔

وفاقی حکومت نے نرسری سے ساتویں جماعت کے بچوں کر پروموٹ کرنے اور آٹھویں جماعت کے مخصوص مضامین میں امتحانات کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔ انہوں نے 18 جولائی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

لیکن سندھ کے کئی اسکولوں میں اساتذہ نے امتحانات لے لئے ہیں اور جنہوں نے نہیں لئے وہ اب بچوں کو پروموٹ کریں گے اور معمول سے آسان امتحان لیں گے، البتہ سرکاری اسکولوں میں امتحان نہیں ہوں گے، نجی اسکول اپنے سلیبس کے حساب سے امتحانات لیتے ہیں، مگر وفاقی حکومت کی جانب سے ان پر اس معاملے میں کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ یہ آن لائن امتحانات بھی لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امتحانات سے مطابق وفاقی و صوبائی حکومت ایک پیج پر ہے۔ لیکن گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے سندھ حکومت نے بچوں کو کوئی خوشخبری نہیں سنائی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US