پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئینٹی انٹرنیشنل سیریز کا آج دوسرا میچ کھیلا گیا جسے پاکستان نے جیت کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ البتہ میچ کے دوران پاکستان کے تیز رفتار بولر شاہین آفریدی نے انتہائی تیزی سے گیند بنگلہ دیشی بلے باز عفیف حسین کی جانب پھینکی جو ان کے ٹخنے پر لگی اور وہ گر گئ
صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے شاہین آفریدی اسی وقت عفیف کے پاس گئے اور ان سے معافی مانگی۔ البتہ میچ ختم ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے ایک بار پھر عفیف حسین سے معذرت کی اور انھیں گلے لگایا۔