جب آپ کا بچہ بیمار ہو تو۔۔ شعیب ملک نے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑ دیا

image

شعیب ملک کے صاحبزادے اذہان مرزا ملک کی طبعیت کچھ دنوں سے ناساز ہے جس کے متعلق ثانیہ مرزا نے بھی کل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ “جب آپ کا بچہ بیمار ہو اور دو گھنٹے سو رہا ہو“ اس کے ساتھ ہی ثانیہ نے اپنی ایک چھوٹی سی ویڈیو بھی شئیر کی۔

البتہ آج شعیب ملک نے بھی بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق شعیب ملک آج ڈھاکہ سے دبئی کی طرف روانہ ہوجائیں گے۔ شعیب نے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑنے کی وجہ بیٹے کی ناسازی طبعیت بتائی ہے۔ شعیب ملک کے سیریز چھوڑنے کے بعد ان کی جگہ آج افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US