ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے گئی پاکستانی ٹیم نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں کھلاڑی کامران غلام کے سر کے پیچھے والے حصے میں سفید رنگ کے دھبے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مسلسل اس حوالے سے کمنٹس کیے تو جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر پی سی بی نے بتایا کہ کامران غلام کے سر پر سفید نشان ایک بیماری “بال جھڑ“ کی وجہ سے ہیں۔
بال جھڑ ایک بیماری یا کسی بیماری کے بعد پیدا ہونے والی کیفیت ہے جس میں سر کے کسی مخصوص حصے کے بال جھڑ جاتے ہیں یانئے بال اگنا بند ہوجاتے ہیں۔ البتہ اس سے کھلاڑی کی کارکردگی کا کوئی تعلق نہیں