اکثر مشہور افراد سوشل میڈیا کے زریعے اپنے مداحوں سے جڑے رہنا پسند کرتے ہیں۔ آل راؤنڈر شاداب خان بھی ان میں سے ایک ہیں۔
شاداب نے اپنے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوال اپنے جواب کے ساتھ مختلف اسٹوریز لگا کر شئیر کیے جس میں انھوں نے کئی مزے مزے کی باتیں کیں۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی امی سے مار کھائی ہے تو شاداب نے جواب دیا "بہت زیادہ"
اسی طرح ایس صارف نے ان سے پوچھا کہ وہ اتنے پیارے کیوں ہیں تو شاداب کا کہنا تھا کہ پیارے وہ نہیں بلکہ ان کے مداحوں کی آنکھیں پیاری ہیں
شادی کے حوالے سے سوال کرنے پر شاداب نے جواب دیا کہ سوال اچھا ہے لیکن اس کا جواب نہیں ہے۔