انڈیا بمقابلہ پاکستان: 9 ماہ بعد ہونے والے پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی بک گئے

image
پاک بھارت کرکٹ میچ ہو اور گہما گہمی نہ ہو یہ تو ممکن ہی نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کی عوام پہلے سے پہلے اپنی ٹیموں کی حمایت میں نکل پڑتی ہے۔ ہر بار ہم نے شائقینِ کرکٹ کا جوش و ولولہ دیکھا ہے۔ لیکن اس مرتبہ یعنی 2022 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کا جوش اس قدر سر چڑھ کر بول رہا ہے کہ میچ کے ٹکٹس 9 ماہ قبل ہی فروخت ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 23 اکتوبر 2022 کو آسٹریلیا کے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلا جائے گا۔ جس کے ٹکٹس 9 ماہ پہلے چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ میچ انڈیا میں ڈیڑھ بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے دوپہر میں دکھایا جائے گا۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US