کولمبو:ملک میں سنگین معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی منتقلی کے لیے درخواست کرنے کے لیے تیار ہو گیا۔
سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شدید معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ کی میزبانی ممکن نہیں ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے ایشیا کپ کی منتقلی کی درخواست کرے گا۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم سری لنکا سے منتقل ہونے کی صورت میں متحدہ عرب امارات اور بنگلا دیش ممکنہ طور پر میزبانی کے لیے دو مضبوط امیدوار ہیں۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن کا کہنا ہے کہ اگر سری لنکا سے ایشیا کپ منتقل ہوتا ہے تو بنگلا دیش ہی میزبانی کے لیے مضبوط امیدوار ہو گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیا اور پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ بھارت کا سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ سے قبل 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کا ارادہ ہے۔