بلا ہلایا نہ گیند گھمایا۔۔۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف میچ میں 5 اضافی رنز کیسے حاصل کئے ؟

image

ملتان: پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو بیٹنگ کے دوران بغیر کسی کوشش کے 5 اضافی رنز بھی ملے۔

میچ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیش آئی جب276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنز انعام میں دیے گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

قوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکت ۔تاہم کپتان بابر اعظم کی غیر قانونی حرکت کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں دیے گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میچ میں 120 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

دوسرے ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 32اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بروکس نے 56 بولوں پر 42 جبکہ کیل میئر نے 25 بولوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان نکولس پوران 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کل ملتان میں ہی کھیلا جائیگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US