کیا معلوم تھا یہ بچی بڑی ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گی ۔۔ پہچانیں یہ کون ہے؟ 80 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہو جاتے ہیں

image

بچپن میں جب ماں باپ بچوں کی تصویریں کھینچتے ہیں تو اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ ان کا بچہ بڑا ہو کر ملک کا نام بھی روشن کرسکتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا اس مسکراتی سی آنکھوں والی بچی کے ساتھ جس نے بڑے ہو کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ کیا آپ انھیں پہچان سکتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر وائرل ماں بیٹی

چلیں ہم آپ کو ایک اشارہ دیتے ہیں کہ ان کا تعلق پاکستان کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم سے ہے۔ کچھ دن پہلے انھیں سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر کی وجہ سے بہت مقبولیت بھی حاصل ہوئی تھی۔

بھارت اور دنیا بھر میں مشہور پاکستانی خاتون کرکٹر

اگر آپ ابھی بھی نہیں پہچانے تو ہم بتا دیں کہ یہ پیاری سی بچی دراصل پاکستانی کرکٹر بسمہ معروف ہیں۔ بسمہ لیفٹ ہینڈڈ کھلاڑی ہیں اور پاکستان ویمنز ٹیم کی کیپٹن ہیں۔ گزشتہ دنوں بیٹی کے ہمراہ اسٹیڈیم میں جانے کی وجہ سے ان کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا تھا۔ بھارت میں بھی ان کی مقبولیت کے کافی چرچے ہوئے۔

بیٹی سے غیر معمولی مشابہت

حال ہی میں بسمہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے بچپن اور بیٹی کی ایسی تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کی اور بیٹی کی غیر معمولی مشابہت ہے۔ بسمہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھتی ہیں کہ "میں اور میری پیاری" تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US