شاداب خان نے لاکھوں کی شیروانی کے بعد ولیمے کا جوڑا کتنے کا خریدا؟ قیمت جان کر سب کے منہ کھلے رہ گئے

image

“بارات سے زیادہ آج پیارے لگ رہے ہیں“

“اتنی مہنگی شیروانی کے بعد ولیمے کا جوڑا بھی اتنا مہنگا“

جی ہاں کچھ ایسے ہی تبصرے کیے جارہے ہیں مشہور کھلاڑی شاداب خان کے ولیمے کے شاندار سیاہ بلیک ڈنر سوٹ پر۔ سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑی شاداب خان کے ولیمے کی تصاویر اس وقت تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن کو لوگ بہت زیادہ پسند بھی کررہے ہیں۔

شاداب خان نے اپنی بارات اور ولیمے کے لئے مشہور ڈیزائنر عالمگیر ہمایوں کے تیار کردہ جوڑوں کا انتخاب کیا۔ عالمگیر ہمایوں کے مطابق شاداب خان کی بارات میں پہنی گئی سفید شیروانی اور سفید کلاہ کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار تھی جبکہ ان کے ولیمے کے لباس کی قیمت 85 ہزار ہے۔

عالمگیر ہمایوں نے شاداب خان کی ولیمے کے لباس میں خوبصورت ویڈیو بھی اپنی اسٹوری پر شئیر کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US