“میں نے مسلمانوں کی طرح سلام کرنا اور ماشاء اللہ اور انشاء اللہ جیسے الفاظ کہنے بھی سیکھے ہیں“
یہ کہنا ہے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی پیٹر ہیٹزوگلو کا جو پشاور زلمی کا حصہ ہیں۔ پیٹر کہتے ہیں کہ پاکستان ایک پیارا ملک ہے اور یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ امید ہے میں یہاں جلدی واپس آؤں گا انشاءاللہ۔
پشاور زلمی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں پیٹر ہیٹزوگلو کو بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہا تھا کہ وہ اس تجربے سے بہت خوش ہیں کیوں کہ ایک فرنچائز میں 3 بین الاقوامی کپتان موجود ہیں جس سے انھیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور یہاں انھوں نے کئی نئے دوست بھی بنائے ہیں۔