کروڑوں کا پلاٹ اور لاکھوں کے تحفے۔۔ شاندار پرفارمنس دکھانے پر فخر زمان کو کیا ملا؟

image

اس وقت نوجوانوں سمیت بچوں اور بوڑھوں سب کی توجہ پی ایس ایل پر مجبور ہے اور دھواں دار پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی کرکٹ شائقین کا دل جیت رہے ہیں۔ البتہ کچھ ایسے خوش نصیب کھلاڑی بھی ہیں جو دلوں کے ساتھ لاکھوں بلکہ کروڑوں کے انعامات بھی جیت رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں ایک نام لاہور قلندرز کے فخر زمان کا بھی ہے۔

گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائےتھے۔ فخر زمان کی اس کارکردگی کو دیکھتے ہوئے فرنچائز لاہو قلندر کے ثمین رانا نے فخر زمان کو قلندر سٹی میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ثمین رانا نے یہ بھی کہا کہ “فخر نے یہ انعام اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے حاصل کیا ہے انھیں اس تحفے کا بہت انتظار تھا“

اتنا ہی نہیں بلکہ انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق فخر زمان کو آئی فون 14 بھی دیا گیا ہے جبکہ مین آف دی میچ شاہین آفریدی کو نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

واضح رہے اس سے پہلے شاہین آفریدی کو شاندار پرفارمنس کی وجہ سے پلاٹ دیا گیا تھا جو انھوں نے اپنے دوست جلات خان کو تحفے میں دے دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US