پی ایس ایل کے ہر میچ میں کچھ نہ کچھ ایسا ہوجاتا ہے جس کی ویڈیو وائرل ہوجاتی ہے۔ گزشتہ روز ایسا ہی ہوا شاداب خان کے ساتھ جن کو دھکا دیتے ہوئے کھلاڑی ساتھی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ شاداب خان بھی غصے میں گراؤنڈ سے باہر جاتے ہوئے دکھائی دیے۔ ویڈیو دیکھیں
دھکا کس نے دیا؟
کل پاکستان سپر لیگ،سیزن 8 کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھیل رہی تھیں جس میں شاداب خان صرف ٤ رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ جب وہ گراؤنڈ سے باہر جانے لگے تو حارث رؤف شرارت میں ان کے قریب آگئے اور انھیں ہلکے ہلکے دھکا دینے لگے جس پر شاداب خان تھوڑے غصے میں دکھائی دیے۔
آپس میں دوستی بھی بہت ہے
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ البتہ یہ واضح رہے کہ شاداب خان اور حارث رؤف پی ایس ایل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں لیکن آپس میں بہت اچھے دوست ہیں اور ایک دوسرے سے اکثر ہی مذاق کرتے رہتے ہیں۔