اس وقت پاکستان میں کسی اداکار یا گلوکار سے زیادہ کرکٹرز کے چاہنے والوں کی تعداد زیادہ ہوگی۔ اس کی وجہ پی ایس ایل سیریز اور اس کے دوران وائرل ہونے والے لمحات ہیں جو پاکستانی عوام کے دل جیت رہے ہیں۔
ایسا ہی واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب راولپنڈی میں ہونے والے میچ کے دوران ایک مداح نہ صرف گراؤنڈ میں گھس گیا بلکہ پشاور زلمی کے بابر اعظم کو گلے بھی لگا لیا۔ اس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر آگیا۔
واپس آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح اپنی خواہش پوری کرنے کے بعد خوشی خوشی واپس جارہا ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار بھی اس کے ساتھ موجود ہیں جو اسے وہاں سے لے جارہے ہیں۔ کسی بھی مداح کے لئے اپنی پسندیدہ شخصیت سے ملنا ایک خوبصورت موقع ہوسکتا ہے البتہ قوانین کی پابندی کرنا اس وقت بھی لازم ہوتا ہے۔