امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تماشائی قتل

image

بھارتی ریاست اوڑیسا میں ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر تماشائی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ساڑھے 12 بجے پیش آیا جب دو ٹیمیں برہم پور اور سنکر پور آپس میں کرکٹ میچ کھیل رہی تھیں۔ ٹیم برہم پور کی بیٹنگ کے دوران بلے باز کے کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل پر امپائر نے آؤٹ دیا جس پر دونوں ٹیموں میں اختلاف ہوا۔

بیٹنگ ٹیم کی جانب سے امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے امپائر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اسے ‘نو بال’ قرار دینے پر مجبور کیا گیا۔

پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ اس دوران میچ دیکھنے آئے 22 سالہ نوجوان نے امپائر کے فیصلے کی حمایت کرنے کی کوشش کی تو چند افراد نے مبینہ طور پر اسے مارا پیٹا اور تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کیا۔

پولیس نے نوجوان کو زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا لیکن دوران علاج نوجوان انتقال کر گیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان پر حملہ کرنے والے افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US